ایران نے مزید ایک ہزار سینٹری فیوجز نصب کردیے ہیں۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سربراہ علی اکبر صالحی کا کہناہے کہ تھرڈ اور فورتھ جنریشن کے سینٹری فیوجزکی آزمائش جاری ہے۔
ایران کے ایٹمی پروگرام کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں میڈیا کو بتایا کہ ایٹمی توانائی کا پروگرام جاری رکھنے کے لئے مزید یورینیم
افزودہ کرنے کی ضروت ہے۔ ایک ہزار نئے سینٹری فیوجز کی تنصیب سے یورینیم کی افزودگی جلد مکمل ہوجائے گی۔ صالحی نے کہا کہ تازہ نصب کئے گئے ایک ہزار سینٹری فوجیز سیکنڈ جنریشن کے ہیں اور تیسری اور چوتھی جنریشن کے سینٹری فیوجز کی آزمائش جاری ہے۔ چھ عالمی طاقتوں سے معاہدے کے تحت ایران پانچ سے چھ فیصد تک یورینیم افزودہ کرسکتا ہے۔